خاکہ نما "بلا عنوان" (فرحت نواز)
حیدرقریشی (جرمنی) بلا عنوان گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل۔۔۔۔۔آج ایک ایسی شخصیت کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا ہوں جن پر نوّے کی دَہائی میں لکھنا چاہتا تھا،لیکن حالات نے ایسی کروٹ لی کہ احتیاط کرنا پڑ گئی۔۔۔ایسی شخصیت کہ جن پر بہت کچھ لکھ سکتا ہوں۔لیکن اب لکھنے لگا ہوں تو جیسے ہاتھوں میں ہتھکڑی سی لگ گئی ہے۔پھر بھی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ان کا نام فرحت نواز ہے۔اردو کی بہت اچھی لیکن خاموش طبع شاعرہ ہیں۔17 جون 1957 ء کو ڈیرہ نواب صاحب میں پیدا ہوئیں۔ڈیرے کا ریلوے سٹیشن احمد پور شرقیہ ہے۔ فرحت نواز نے پہلے ایم اے اکنامکس کیا،پھر ایم اے انگریزی کیااوردسمبر 1984 ء کو گورنمنٹ گرلز کالج علی پور میں انگریزی کی لیکچرر ہو گئیں۔پھر19.09.1987 کو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج رحیم یارخان میں ٹرانسفر کرا لیا ۔اسی کالج میں باقی کی ساری تدریسی زندگی گزار دی۔شعبہ انگریزی کی ہیڈ بنیں، کالج کی وائس پرنسپل بنیں اور اگست 2017 ء کو ریٹائر ہو گئیں۔ فرحت نوا زکا شعری مجموعہ’’استعارہ مِری ذات کا‘‘ان کی شعری پہچان ہے۔انہوں اردو افسانوں کے ...